دہلی
دہلی فسادات کیس، گلفشاں فاطمہ کی درخواست ضمانت پر احکام محفوظ
دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن جہدکار گلفشاں فاطمہ کی درخواست ِ ضمانت پر اپنے احکام محفوظ رکھے۔
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن جہدکار گلفشاں فاطمہ کی درخواست ِ ضمانت پر اپنے احکام محفوظ رکھے۔
گلفشاں فاطمہ نے فروری 2020 کے فسادات کی مجرمانہ سازش کے کیس میں تحت کی عدالت سے انہیں ضمانت نہ ملنے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
جسٹس سدھارتھ مردل اور جسٹس رجنیش بھٹناگر کی ڈیویژن بنچ نے کہا کہ بحث مکمل ہوگئی‘ احکام محفوظ ہیں۔ گلفشاں کو مارچ 2022 میں تحت کی عدالت نے ضمانت دینے سے انکار کردیا تھا۔
گلفشاں کے وکیل سشیل بجاج نے قبل ازیں کہا تھا کہ استغاثہ کے سارے گواہ یا تو وہ لوگ ہیں جو احتجاجی جلسوں میں سرے سے موجود ہی نہیں تھے یا پھر انہوں نے سنی سنائی باتوں کو دُہرایا۔
24 فروری 2020 کو شمال مشرقی دہلی میں فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔