مہاراشٹرا

مہاراشٹرا میں حلال فوڈ پر پابندی کا مطالبہ

نتیش رانے کا مزید کہنا تھا کہ ’جس طرح سے اتر پردیش کی حکومت نے حلال سرٹیفیکیشن پر پابندی عائد کی ہے اسی طرح ایسی پابندی مہاراشٹر میں بھی لگنی چاہیے اور میں اس حوالے سے بات کروں گا۔‘

ممبئی: مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رُکنِ اسمبلی نے ’حلال فوڈ‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی میں بی جے پی کے اسمبلی رکن نتیش رانے نے جمعرات کو کہا کہ ’حلال، جہاد، لَو جہاد ہمارے لیے باعثِ تشویش ہیں۔ حلال فوڈ کی سرٹیفیکیشن کے نام سے جمع کی جانے والی رقم دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہے، ہندو مذہب کے خلاف استعمال ہوتی ہے۔‘

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
نظام آباد کا نام ضلع اندور رکھنے شیوسینا کا اعلان
غزہ پر مسلم حکمرانوں کا کردار میر جعفر اور میر صادق جیسا ہے: امیر جماعت اسلامی
لوجہاد کے الزام میں ایک گرفتار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)

واضح رہے کہ اس سے قبل 18 نومبر کو اُتر پردیش میں بی جے پی کی حکومت کھانے پینے کی اشیا کے لیے ’حلال سرٹیفیکیشن‘ پر پابندی عائد کر چکی ہے۔ نتیش رانے کا مزید کہنا تھا کہ ’جس طرح سے اتر پردیش کی حکومت نے حلال سرٹیفیکیشن پر پابندی عائد کی ہے اسی طرح ایسی پابندی مہاراشٹر میں بھی لگنی چاہیے اور میں اس حوالے سے بات کروں گا۔‘

بی جے پی لیڈر نے کہاکہ ہندوستان میں دو کمپنیاں ہیں جو کھانے پینے کی اشیا کے لیے حلال سرٹیفیکیٹ جاری کرتی ہیں اور ان دونوں کمپنیوں پر پابندی ہونی چاہیے۔ ’میں اس حوالے سے چیف منسٹر اور نائب ڈپٹی چیف منسٹر کو خطوط ارسال کروں گا۔‘

اس سے قبل اُتر پردیش میں ’حلال سرٹیفیکیشن‘ پر پابندی کے معاملے پر بی جے پی شدید تنقید ہوئی تھی۔ اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے جماعت کے ترجمان راکیش تری پاٹھی نے کہا تھا کہ ’مذہب کو کھانوں کے درمیان نہیں لانا چاہیے۔ کھانے کے علاوہ  بہت ساری چیزیں ہیں جیسے کہ کپڑے اور چینی وغیرہ جسے حلال کہا جا رہا تھا جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔‘