کھیل

ونیش پھوگاٹ کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ

سومبیر سنگوان نے مزید کہاکہ ونیش اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون کھلاڑی کو دی جانے والی تمام سہولیات کی مستحق ہیں اور انہیں ملنی چاہیے۔

ہریانہ: ہریانہ کی کئی کھاپ پنچایتیں خاتون پہلوان ونیش پھوگٹ کی حمایت میں سامنے آئیں اور ان کھاپ پنچایتوں نے ونیش پھوگٹ کو انصاف اور بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں
کشمیر میں دہشت گردوں کو کچل دینے سیکوریٹی فورسس کو مکمل آزادی: منوج سنہا
عمران خان اور نواز شریف کو پاکستانی سپریم کورٹ کی رولنگ سے بڑی راحت
شاہ محمود قریشی اپنے گڑھ ملتان سے الیکشن لڑنے سے نااہل قرار
احتجاجی ریسلرس اپنے میڈلس گنگا میں بہاد دیں گے

 حال ہی میں ونیش پھوگاٹ کو پیرس اولمپکس کے فائنل سے 100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔ تاہم کھاپ پنچایتوں نے (ذات کی بنیاد پر) چرخی دادری، ہریانہ میں ’سروا کھاپ مہاپنچایت‘ کا اہتمام کیا۔

 ان کھاپ پنچایتوں نے ونیش پھوگاٹ سے اپیل کی کہ وہ کشتی سے ریٹائرمنٹ کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ سنگوان کھاپ کے سربراہ سومبیر سنگوان نے کہاکہ پورے معاملے کی سپریم کورٹ کے موجودہ جج سے جانچ کرائی جائے اور ونیش پھوگٹ کو انصاف ملنا چاہیے۔

 اس نے ایک سازش کی طرف بھی اشارہ کیا۔ اس نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ اچانک وزن کیسے بڑھ گیا؟ اس کے ساتھ بہت سے لوگ تھے اور یہ ان کی ذمہ داری تھی کہ اس کا وزن نہ بڑھے۔ کھاپ کے مطالبات کو پڑھتے ہوئے سنگوان نے کہاکہ ونیش کی کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے انہیں بھارت رتن سے نوازا جانا چاہئے۔

 سومبیر سنگوان نے مزید کہاکہ ونیش اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے والی خاتون کھلاڑی کو دی جانے والی تمام سہولیات کی مستحق ہیں اور انہیں ملنی چاہیے۔

 اس کے علاوہ انہوں نے ونیش پھوگاٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لینے اور ریسلنگ جاری رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ اس سوال پر کہ فوگٹ کو سیاست میں آنا چاہئے یا نہیں، انہوں نے کہاکہ یہ ان پر منحصر ہے۔

a3w
a3w