قومی

ایران پر چھائے دھوئیں کے ہندستان پر اثرات کے مطالعہ کے لیے ماہرین کی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ

پیر کو راجیہ سبھا میں مطالبہ کیا گیا کہ ایرانی توانائی کی تنصیبات پر امریکی اور اسرائیل کی بمباری سے لگنے والی آگ سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کے ہندوستان پر ممکنہ اثرات کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے۔

نئی دہلی: پیر کو راجیہ سبھا میں مطالبہ کیا گیا کہ ایرانی توانائی کی تنصیبات پر امریکی اور اسرائیل کی بمباری سے لگنے والی آگ سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں کے ہندوستان پر ممکنہ اثرات کا مطالعہ کرنے کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے۔

متعلقہ خبریں
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
اسرائیلی فوج کا تہران میں فوجی اہداف پر نئے حملے کا دعویٰ
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ مذاکرات کا دعوی
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن


وقفہ صفرکے دوران اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے شیوسینا ادھو کے سنجے راوت نے کہا کہ مغربی ایشیا کے بحران نے پوری دنیا میں ایندھن کا مسئلہ پیدا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بم ایران پر گر رہے ہیں لیکن ایرانی توانائی کی تنصیبات میں لگنے والی آگ سے نکلنے والے سیاہ دھوئیں کے اثرات پڑوسی علاقوں حتیٰ کہ ہندستان تک بھی پہنچنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ گجرات، راجستھان اور پنجاب جیسی ریاستوں کے خاص طور پر اس دھوئیں سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

رکن نے کہا کہ ہندستان پر اس دھوئیں کے اثرات کا مطالعہ کرنے کے لیے فوری طور پر ماحولیاتی ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندستان کواس جنگ کو روکنے کے لیے بھی عالمی برادری میں زور دار آواز اٹھانی چاہیے۔