تلنگانہ
تلنگانہ کیلئے کھاد کا مطالبہ۔ کانگریس کے ایم پیز کااحتجاج۔پرینکا گاندھی نے بھی حصہ لیا
ان ارکان پارلیمنٹ نے ریاست کے لئے مرکز کی جانب سے کھادکا کوٹہ مکمل طورپرفراہم نہ کرنے پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے ریاست کے لئے درکار کھاد کاکوٹہ فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ میں کھاد کی کمی کی صورتحال پر آج بھی پارلیمنٹ کے احاطہ میں کانگریس کے ایم پیز نے احتجاج کیا جس میں وائناڈ کی رکن پارلیمنٹ و کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی شرکت کی۔
ان ارکان پارلیمنٹ نے ریاست کے لئے مرکز کی جانب سے کھادکا کوٹہ مکمل طورپرفراہم نہ کرنے پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے ریاست کے لئے درکار کھاد کاکوٹہ فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔
اس موقع پر تلنگانہ کانگریس کے ارکانِ پارلیمنٹ سے یکجہتی کا اظہار پرینکا گاندھی نے کرتے ہوئے احتجاج میں حصہ لیا۔
ان ایم پیز نے بینر کے ساتھ احتجاج کیا جس میں لکھاگیا تھا کہ تلنگانہ کے کسان یوریا کی مکمل سپلائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔