حیدرآباد

کل ہند صنعتی نمائش کے باہر بھی دکانات مرکز توجہ

بعض افراد نے دعوی کیاکہ نمائش کے اندرلگائے گئے اسٹالس میں اشیا مہنگی فروخت کی جارہی ہیں جبکہ نمائش کے باہر لگائی گئی دکانات میں اشیا کم قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کی کل ہند صنعتی نمائش کو دیکھنے والوں کی تعداد میں روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہفتہ اور اتوار کوتلنگانہ کے کئی علاقوں سے نمائش آنے والوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔ نمائش میں لگے اسٹالس میں دستیاب اشیا باہر لگائی گئی دکانات میں بھی فروخت ہورہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
تقریباً 30 ہزار افراد زو پہونچے

نمائش کو دیکھنے کے لئے آنے والے ان دکانات سے بھی اشیا کو خریدنے میں دلچسپی کااظہا رکررہے ہیں۔ بعض افراد نے دعوی کیاکہ نمائش کے اندرلگائے گئے اسٹالس میں اشیا مہنگی فروخت کی جارہی ہیں جبکہ نمائش کے باہر لگائی گئی دکانات میں اشیا کم قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں۔

ان باہر لگائی گئی دکانات میں کھانے پینے کے اشیا کی دکانات،کھلونے کی دکانات، ہینڈبیگس، گھروں کی نمائش کے سامان کی دکانات باہر بھی لگائی گئی ہیں جو عوام کی مرکز توجہ بن گئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ باہر کی دکانات پُرکشش ہیں اور ان کو اندر کے مقابلہ سستے داموں پر اشیا مل رہی ہیں۔