تلنگانہ

منشیات معاملہ کو ختم کرنے رقم کا مطالبہ۔ ڈی جی پی تلنگانہ کے نام سے پاکستان سے واٹس اپ کال

منشیات کے معاملہ کو ختم کرنے کیلئے ڈی جی پی تلنگانہ کی تصویر کو ڈی پی پر لگاکر واٹس اپ کال کرتے ہوئے ایک تاجر کی بیٹی سے رقم طلب کی گئی۔

حیدرآباد: منشیات کے معاملہ کو ختم کرنے کیلئے ڈی جی پی تلنگانہ کی تصویر کو ڈی پی پر لگاکر واٹس اپ کال کرتے ہوئے ایک تاجر کی بیٹی سے رقم طلب کی گئی۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت کے سلسلہ میں تحقیقات کیلئے ٹیم کی تعیناتی
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

فون کرنے والوں نے رقم نہ دینے پر گرفتاری کا بھی انتباہ دیا۔

اس تاجر نے +92 کوڈ والی کال موصول ہونے کے بعد شبہ کی بنیاد پر پولیس سے اس خصوص میں شکایت کی جس پر سائبرپولیس نے پتہ چلایا کہ یہ فون کال دراصل پاکستان سے کیاگیا تھا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے مشتبہ نمبروں سے کال کرنے اور رقم مانگنے یا لنکس شیئر کرنے کی خواہش پر بھی اس کی بھی شکایت پولیس سے کرنے کا مشورہ دیا۔

پولیس نے عوام سے چوکنا رہنے کی خواہش کی۔