دہلی

24 گھنٹوں کے دوران ملک کی 12 ریاستوں میں کورونا کے نئے کیسس

مرکزی وزارت نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.02 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے کورونا کے 157 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں دس ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ ہماچل پردیش، گجرات، اڈیشہ، راجستھان، تلنگانہ سمیت دیگر ریاستوں میں فعال معاملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو کہا کہ صبح 7 بجے تک 220.02 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی گئی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ-19 انفیکشن کی وجہ سے کورونا کے 157 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اسی عرصے میں 176 لوگ کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہوئے ہیں

جس کی وجہ سے نجات حاصل کرنے والے لوگوں کی کل تعداد بڑھ کر 4.41,42,608 ہوگئی ہے اور ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 98.80 فیصد ہے جب کہ کورونا وائرس کے انفیکشن سے تین مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,690 اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہوگئی ہے۔

قومی راجدھانی میں کورونا انفیکشن کے پانچ ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے اب ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 1980559 ہو گئی ہے اور ریاست میں اس سے مرنے والوں کی تعداد اسی عرصے میں ایک مریض کی موت، تعداد بڑھ کر 26521 ہو گئی۔

کیرالہ میں 20 ایکٹو کیسز کی کمی کے ساتھ، فعال کیسوں کی تعداد کم ہو کر 1,418 ہو گئی ہے۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 67,54,906 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71,546 پر مستحکم ہے۔

کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے دو فعال معاملات میں کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 1,261 ہوگئی ہے۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 40,30,175 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 40,307 ہے۔

مہاراشٹر میں ایک فعال کیس کی کمی کے ساتھ، ان کی کل تعداد کم ہو کر 134 ہو گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 19 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 79 لاکھ 87 ہزار 870 ہو گئی ہے۔ ریاست میں دو مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 1,48,414 تک پہنچ گئی ہے۔

مغربی بنگال میں کورونا انفیکشن کے چھ ایکٹو کیسز بڑھ گئے ہیں، جس کی وجہ سے اب ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہو گئی ہے اور اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 20,96,988 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 21,532 ہے۔