تلنگانہ

گاؤں تک سڑک کا مطالبہ، وقارآباد میں عوام کا احتجاج

احتجاجیوں نے اس موقع پر کہا کہ 3 ہزاررائے دہندے ہونے کے باوجود ان کے گاؤں تک بی ٹی روڈ نہیں بن سکی۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر سڑک کو فوری طور پر تعمیر نہیں کیاگیا تواحتجاج میں شدت پیدا کیاجائے گا۔

حیدرآباد: گاوں تک بی ٹی روڈ کی تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیاگیا۔تلنگانہ کے وقارآباد ضلع کے سید پلی گاؤں میں مناسب سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی افرادکو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں
آٹو ڈرائیورس کو ماہانہ 15ہزار روپے الاونس دینے کا مطالبہ
تلنگانہ میں برقی طلب وکھپت میں اضافہ
ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کے لئے تمام میڈیم کے اساتذہ کو موقع دینے کا مطالبہ
مالیگاوں بم دھماکہ کیس: میڈیا پر امتناع عائد کرنے کرنل پروہت کامطالبہ

کئی سال سے اس خصوص میں نمائندگی کی گئی تاہم اب تک سڑک تعمیر نہیں ہوئی جس سے تنگ آکر سید پلی گاؤں میں رہنے والوں نے شاد نگر کی مین روڈپر دھرنا دیا۔

 انہوں نے ایم ایل اے کے آنے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہوگئی۔ پولیس نے ان کے جذبات کو سرد کرتے ہوئے احتجاج کو ختم کرنے کیلئے رضامند کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی افراد نے پولیس کی بات ماننے سے انکارکردیا۔

اس احتجاج کے سبب کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔احتجاجیوں نے اس موقع پر کہا کہ 3 ہزاررائے دہندے ہونے کے باوجود ان کے گاؤں تک بی ٹی روڈ نہیں بن سکی۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر سڑک کو فوری طور پر تعمیر نہیں کیاگیا تواحتجاج میں شدت پیدا کیاجائے گا۔