ایشیاء

عمران خان کی رہائی کا مطالبہ، پاکستانی سینیٹ میں قرارداد جمع

جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی نے سینیٹ (پاکستانی ایوان ِ بالا) میں قرارداد جمع کرائی ہے کہ اس کے محروس قائد‘ ان کی بیگم بشریٰ بی بی‘ قریبی ساتھیوں شاہ محمود قریشی اور دیگر قائدین کو رہا کردیا جائے۔

اسلام آباد: جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی نے سینیٹ (پاکستانی ایوان ِ بالا) میں قرارداد جمع کرائی ہے کہ اس کے محروس قائد‘ ان کی بیگم بشریٰ بی بی‘ قریبی ساتھیوں شاہ محمود قریشی اور دیگر قائدین کو رہا کردیا جائے۔

متعلقہ خبریں
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
عارف علوی، عمران خان کے ترجمان نہ بنیں
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع
عمران خان کی پارٹی کے 153 ورکرس کو ضمانت منظور
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) نے کہاکہ ”سیاسی انتقام“ نے ملک کی معیشت اور ساکھ کو تباہ کردیا۔ پی ٹی آئی کے بانی 71 سالہ عمران خان اور پارٹی کے سینئر قائد و سابق وزیر خارجہ 67 سالہ شاہ محمود قریشی مختلف کیسس میں راولپنڈی کی کڑے پہرہ والی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

قرارداد پارٹی کی سینیٹر فلک ناز چترالی نے جمع کرائی جس میں پی ٹی آئی قائدین کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ انہیں فرضی کیسس میں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔ اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی۔

قرارداد میں پی ٹی آئی کی قدآور رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد‘ عمران خان کی بیگم بشریٰ بی بی اور پارٹی کی دیگر خاتون رہنماؤں کے علاوہ صحافیوں کی بھی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی نے ایسی ہی قرارداد منگل کے دن قومی اسمبلی (پاکستانی پارلیمنٹ کا ایوان ِ زیریں) میں جمع کرائی۔