حیدرآباد

جگن کے مکان لوٹس پانڈ سے متصل ڈھانچوں کا انہدام

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے ہفتہ کے روز شہر میں آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے مکان ”لوٹس پانڈ“ سے متصل چند ڈھانچوں کو منہدم کردیا۔

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) نے ہفتہ کے روز شہر میں آندھرا پردیش کے سابق چیف منسٹر جگن موہن ریڈی کے مکان ”لوٹس پانڈ“ سے متصل چند ڈھانچوں کو منہدم کردیا۔

متعلقہ خبریں
جی ایچ ایم سی نے جائیداد ٹیکس وصول میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا
حیدرآباد میں کھلی اراضیات کو عوامی مقامات میں تبدیل کرنے کی کوششیں
سکندرآباد آتشزدگی سے متاثرہ بلڈنگ کو منہدم کرنے کا منصوبہ

جی ایچ ایم سی کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق جگن کے مکان کے کمپاونڈ وال کے سامنے راستہ پر ٹائل کا کام کرنے کیلئے بنائے گئے ڈھانچوں کو منہدم کردیا گیا ان ڈھانچوں کو سیکوریٹی جوان استعمال کررہے تھے۔

غیر مجاز ڈھانچوں کو منہدم کرنے کیلئے ارتھ موورس کا استعمال کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ عوام نے اس بات کی شکایت کی تھی کہ ڈھانچوں سے ٹریفک میں خلل ہورہا ہے۔

a3w
a3w