جنوبی بھارت
کیرالا میں ڈینگو اور ریاٹ فیور میں اضافہ، 23 اموات
۔ مانسون سے قبل ندی نالوں تالابوں اور ڈرینج کی صفائی نہیں کی گئی جس کے نتیجہ میں مچھروں اور چوہوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

ترواننتاپورم: کیرالا میں اتوار کے دن ایک عورت کی موت کے ساتھ ہی جنوبی ریاست میں گذشتہ 2ہفتوں میں ڈینگو اور ریاٹ فیور سے اموات کی جملہ تعداد23ہوگئی۔ ریاست بھر کے دواخانوں میں بخار کے کئی مریض زیرعلاج ہیں۔ بیکٹریا انفکشن بھی پھیلتا جارہا ہے۔
گذشتہ چند دن میں کم ازکم 877 ڈینگو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مانسون سے قبل ندی نالوں تالابوں اور ڈرینج کی صفائی نہیں کی گئی جس کے نتیجہ میں مچھروں اور چوہوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
ریاستی وزیرصحت ویناجارج نے کھیتوں میں کام کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ دستانے اور جوتے پہنیں۔ ہفتہ میں ایک مرتبہ Doxycyclineکی گولی کھائیں۔