ڈی ای او ڈاکٹر رویندر ریڈی نے اردو پرائمری اسکول اولہ کا دورہ کیا
ڈی ای او نے طلباء کو سچی لگن کے ساتھ پڑھتے ہوئے اعلی تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ڈی ای او ڈاکٹر اے۔رویندر ریڈی نے مڈے میل، اسکول میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
بھینسہ: نرمل ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔ رویندر ریڈی نے آج منڈل پریشد پرائمری اردو میڈیم اسکول ،اولہ موضع کا دورہ کیا۔اس دوران ڈی ای او نے اول، دوم، چہارم اور پنجم جماعتوں کے طلباء کی تعلیمی صلاحیتوں کا جائزہ لیا اور طلباء کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کی خوب سراہانہ کی۔
وہیں دوسری جانب صدر مدرس ساجد معراج اور دیگر اساتذہ کو مبارکباد دی۔ ڈی ای او نے طلباء کو سچی لگن کے ساتھ پڑھتے ہوئے اعلی تعلیم حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ڈی ای او ڈاکٹر اے۔رویندر ریڈی نے مڈے میل، اسکول میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ مقامی سرپنچ کنیز فاطمہ کی شالپوشی کرتے ہوئے ان کی خدمات کی خوب ستائش کی۔ اسی طرح ضلع پریشد اردو میڈیم ہائی اسکول کے نائب چیئرمین محمد یونس کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔
اس سے قبل صدر مدرس ساجد معراج نے ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔رویندر ریڈی کا خیر مقدم کیا اور طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں سے واقف کروایا۔
اس موقع پر ٹی آر ایس سینئر قائد احمد پاشاہ، ہائی اسکول ہیڈماسٹر سنیل ریڈی ، اساتذہ محمد جمیل احمد، رضوان شیخ ، شیخ محبوب ، بھوجنا، پرائمری ٹیچرس سمرن بیگم ، تبسم سلطانہ اور دیگر موجود تھے۔ ڈی ای او رویندر ریڈی کے ہمراہ سیکٹوریل آفسر این۔روی گوڑ موجود تھے۔