حیدرآباد
شوہر نے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا
اس واردات کے بارے میں اطلاع کے ساتھ ہی لاج کے ذمہ داروں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں ایک خاتون کا اس کے شوہر نے گلاگھونٹ کر قتل کردیا۔یہ واردات شہر کے افضل گنج علاقہ کی ایک لاج میں ہفتہ کی شب پیش آئی۔پولیس کے مطابق راما کرشنا اور اس کی بیوی ارونا نے لاج میں کمرہ حاصل کیا تھا۔
ہفتہ کی شب اس جوڑے میں جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہر نے گلاگھونٹ کر اس کا قتل کردیا اور لاج سے چلاگیا۔اس واردات کے بارے میں اطلاع کے ساتھ ہی لاج کے ذمہ داروں نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے وہاں پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
a3w