حیدرآباد

ٹکٹ سے محروم‘ ٹی راجیا حامیوں کے درمیان روپڑے

کے سی آر نے اِن کی جگہ اسٹیشن گھن پور سے کڈیم سری ہری کو اُمیدوار بنانے کا اعلان کیا۔ راجیا نے اپنے حامیوں سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران وہ جذباتی ہوگئے۔

حیدر آباد: رکن اسمبلی اسٹیشن گھن پور ٹی راجیا جنہیں آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹ سے محروم کردیا گیا۔ آج اپنے حامیوں کے ہمراہ پھوٹ پھوٹ کررو دیئے۔ راجیا کو مکمل اعتماد تھا کہ صدر بی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ اس بار بھی اِنہیں اُمیدوار بنائیں گے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
تھیٹر میں رکن اسمبلی کی ویڈیوز اور تصاویر لینے والے پجاری کے خلاف پولیس اور اسپیکر سے شکایت
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

 مگر اِن کی اُمیدوں پر اُس وقت پانی پھر گیا جب کے سی آر نے اِن کی جگہ اسٹیشن گھن پور سے کڈیم سری ہری کو اُمیدوار بنانے کا اعلان کیا۔ آج راجیا نے اپنے حامیوں سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران وہ جذباتی ہوگئے۔

 انہوں نے اُمبیڈ کر کے مجسمہ کے سامنے لیٹ کر خوب رویا۔ کچھ دیر تک وہ خاموش رہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بی آر ایس کے لئے کام کرنے کا مشورہ دیا۔ راجیا نے کہا کہ انہوں نے 2001ء سے آج تک 22 سالوں میں کے سی آر کے خلاف ایک غلط لفظ نہیں کہا ہے۔