قومی

نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما نے بگھیل کے بیان پر جوابی حملہ کیا

مسٹر شرما نے آج اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ شراب گھوٹالہ کی جڑیں چھتیس گڑھ میں ہیں اور اس کا ماڈل دہلی اور جھارکھنڈ تک پہنچا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ معاملہ کیا ہے، اسی لیے ای ڈی آئی ہے۔

رائے پور: چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ وجے شرما نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی کارروائی کے بعد سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ای ڈی ایک آزاد مرکزی ایجنسی ہے اور اس کا مقصد بدعنوانی کے خلاف کارروائی کرنا ہے، کسی کو خوش کرنا نہیں۔

متعلقہ خبریں
ڈی جے پر رقص کے دوران جھگڑا، تین نوجوانوں کی موت، 6 زخمی
لاپتا ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
دلت نوجوان پر تشدد، برقی جھٹکے دیے گئے، ناخن نوچے گئے
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی


مسٹر شرما نے آج اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ شراب گھوٹالہ کی جڑیں چھتیس گڑھ میں ہیں اور اس کا ماڈل دہلی اور جھارکھنڈ تک پہنچا ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ معاملہ کیا ہے، اسی لیے ای ڈی آئی ہے۔


ای ڈی کے بارے میں دیئے گئے بیان پر انہوں نے کہا کہ ملک کے بڑے اداروں کے بارے میں اس طرح کے بیانات سے نظام کمزور ہوتا ہے۔ مسٹر بگھیل کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک کے آئینی اداروں پر سوال اٹھانا درست نہیں ہے۔


ایوان میں شراب گھوٹالہ پر اپوزیشن کے حملے پر مسٹر شرما نے کہا کہ اپوزیشن کو منطقی سوال پوچھنے کا حق ہے اور حکومت اس کے ہر مسئلہ کا جواب دینے کے لئے تیار ہے۔


دراصل ای ڈی کے چھاپے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ بگھیل نے میڈیا کے سامنے کہا تھا، آج میرے بیٹے کی سالگرہ ہے، پچھلے سال ای ڈی میری سالگرہ پر آئی تھی۔ آج اڈانی کا مسئلہ اسمبلی میں اٹھایا جانا تھا، اس لیے مودی-شاہ نے ای ڈی کو بھیج دیا۔


اس بیان کے بارے میں مسٹر شرما نے صاف صاف کہا کہ ای ڈی کسی کی سالگرہ پر نہیں آتی، بلکہ جانچ کی بنیاد پر آتی ہے۔ اگر پہلے کچھ غلط ہوا ہے تو آج اس کی تحقیقات ضرور ہوں گی۔