دہلی

دیش بھکت مودی ”ایکسرے“ سے خوفزدہ: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہا کہ ہماری حکومت بنتے ہی ہم پہلا کام ذات پات کی مردم شماری کا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے منشور میں ایکسرے اور مودی کی پیداکردہ معاشی نابرابری کی بات کہی گئی ہے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے چہارشنبہ کے دن یہ کہتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا کہ جو لوگ خود کو ”دیش بھکت“ کہتے ہیں وہ ذات پات پر مبنی مردم شماری کے ”ایکسرے“ سے ڈرے ہوئے ہیں لیکن ”کوئی بھی طاقت“ اسے روک نہیں سکتی۔

متعلقہ خبریں
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
رائے بریلی کے لوگوں کو سونپ رہی ہوں اپنا بیٹا : سونیا گاندھی (ویڈیو)

نئی دہلی میں ”ساماجک نیائے سمیلن“سے خطاب میں راہول گاندھی نے کہا کہ وہ ذات پات میں نہیں بلکہ انصاف میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی زندگی کا مقصد آبادی کے 90 فیصد حصہ کو جس سے ناانصافی ہورہی ہے‘ انصاف یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بنتے ہی ہم پہلا کام ذات پات کی مردم شماری کا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے منشور میں ایکسرے اور مودی کی پیداکردہ معاشی نابرابری کی بات کہی گئی ہے۔

مودی نے 16لاکھ کروڑ روپے چنندہ تاجروں کو منتقل کردیئے۔ کانگریس قائد نے کہا کہ ہم نے حساب کتاب کرلیا ہے۔ ہمارا احساس ہے کہ لوگوں سے انصاف ہونا چاہئے اور ان کی مدد کی جانی چاہئے۔ ہم نے منشور میں یہ بات لکھ دی ہے۔

 میڈیا پر طنز کرتے ہوئے جس نے انہیں ماضی میں ”غیرسنجیدہ“ سیاستداں کہا تھا‘ کانگریس کے سابق سربراہ نے منریکا اسکیم‘ حصول ِ اراضی بل‘ بھٹا پارسول تحریک‘ نیم گری ہلز معاملہ میں اپنے رول کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کے لئے یہ سب کچھ غیرسنجیدہ تھا اور امیتابھ بچن‘ ایشوریہ رائے اور ویراٹ کوہلی کی باتیں کرنا سنجیدہ تھا۔