حیدرآباد

کیا تلنگانہ میں ہیلمٹ کا لزوم برخاست ہوگا؟

ریاست کی نئی کانگریس حکومت نے ٹرافک چالانات پر بھاری ڈسکاونٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے اس اقدام کی ستائش کی جارہی ہے اس سے زیرالتواء چالانات کے گاڑی مالکان کوبڑی راحت ملے گی۔

حیدرآباد: ریاست کی نئی کانگریس حکومت نے ٹرافک چالانات پر بھاری ڈسکاونٹ کا اعلان کرتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے اس اقدام کی ستائش کی جارہی ہے اس سے زیرالتواء چالانات کے گاڑی مالکان کوبڑی راحت ملے گی۔

متعلقہ خبریں
گاڑیاں چلاتے وقت فون پر بات کرناجان لیواء۔ ٹرافک پولیس کی ہدایات نظر انداز
ہیلمٹ واقعہ پر اویش خان نے خاموشی توڑدی

چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی زیر قیادت کانگریس حکومت کو ہیلمٹ کے لزوم کوبرخاست کرنے پر سنجیدگی کے ساتھ غورکرنا ہوگا۔

بی آرایس دورحکومت میں اندھادھندچالانات اور ہیلمٹ کے لزوم پرسختی کے ساتھ عمل درآمد کرنے سے عوام کومشکلات کا سامنا تھا۔ توقع ہے کہ کانگریس حکومت ہیلمٹ لزوم کو برخاست کرنے یاپھر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے ساتھ نرم رویہ اپنانے کا کوئی مثبت فیصلہ کرے گی۔

عوام کا کہناہے کہ ہیلمٹ پہننے کے بعد دونوں طرف سے گزرنے والی گاڑیوں کودیکھنا مشکل ہورہاہے اس سے حادثات بھی پیش آرہے ہیں۔ ریونت ریڈی کوحکومت پنجاب کی تقلیدکرتے ہوئے تلنگانہ میں ہیلمٹ کے لزوم کوبرخاست کرناچاہئے۔

گزشتہ 10 برسوں میں بی آر ایس حکومت نے ہیلمٹ پہننے کیلئے بائیک چلانے والوں کومجبور کیا۔ اعدادوشمارکے مطابق حکومت اور پولیس کی سختی کے باوجودصرف 42 فیصد بائیکس چلانے والوں نے ہیلمٹ کا استعمال کیا۔

قانونی تقاضوں کوپورا کرنے کیلئے محض 42 فیصدگاڑی چلانے والے مجبوراً ہیلمٹ استعمال کررہے ہیں۔

قبل ازیں متحدہ ریاست آندھراپردیش میں اس وقت کے چیف منسٹراین ٹی آر نے ہیلمٹ کے استعمال کولازمی قرار دیا تھا مگر ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد چیف منسٹرڈاکٹرایم چناریڈی نے نظام کالج میں عوامی جلسہ میں عوامی مطالبہ پر ہیلمٹ کے لزوم کوبرخاست کردیاتھا۔

اب بھی کانگریس حکومت سے توقع ہے کہ وہ ریاست سے ہیلمٹ کے لزوم کوبرخاست کرے گی۔

a3w
a3w