حیدرآباد

عوام کے سزا دینے کے باوجود بھی بی آر ایس کا رویہ تبدیل نہیں ہوا: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ نظر انداز کئے گئے تانڈوں کو ترقی دیں گے۔ساتھ ہی تمام منڈلوں کو پینے کا پانی اور بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیم کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ تانڈوں میں بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے گا۔

حیدرآباد: چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت میں کئی دیہاتوں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کیا گیا تھا۔ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوسرے دن خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تانڈوں کو پنچایتوں میں تبدیل کرنے کے لیے سہولیات فراہم نہیں کی گئیں۔ کئی تانڈوں میں سڑکوں کی سہولت بھی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
کسانوں کے قرضوں کی معافی اسکیم ریونت ریڈی کا ایک انقلابی قدم، ڈاکٹر شجاعت علی کا بیان
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

انہوں نے کہا کہ وہ نظر انداز کئے گئے تانڈوں کو ترقی دیں گے۔ساتھ ہی تمام منڈلوں کو پینے کا پانی اور بجلی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیم کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ تانڈوں میں بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تانڈوں کی ترقی ہو تو ہی حقیقی ترقی ہوتی ہے۔ پچھلی حکومت نے سات لاکھ گھروں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کیا تھا۔ عوام کی جانب سے بی آرایس کو سزا دینے کے باوجود اس پارٹی کے رویہ میں تبدیلی نہیں آئی۔

a3w
a3w