دہلی

دیویندر یادو دہلی کانگریس کے نئے صدر

دہلی کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی کے استعفیٰ کے دو دن بعد کانگریس نے آج سینئر لیڈر دیویندر یادو کو ریاستی کانگریس کا صدر مقرر کیا ہے۔ کانگریس ہائی کمان نے انہیں فی الوقت دہلی کانگریس کا عبوری صدر بنایاہے۔

نئی دہلی: دہلی کے ریاستی صدر اروندر سنگھ لولی کے استعفیٰ کے دو دن بعد کانگریس نے آج سینئر لیڈر دیویندر یادو کو ریاستی کانگریس کا صدر مقرر کیا ہے۔ کانگریس ہائی کمان نے انہیں فی الوقت دہلی کانگریس کا عبوری صدر بنایاہے۔

متعلقہ خبریں
کجریوال کا استعفیٰ خوش آئند، تاخیر سمجھ سے باہر: دیوندر یادو
بی جے پی کے خلاف دہلی کانگریس کی ریالی

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر ملک ارجن کھڑگے نے مسٹر یادو کی تقرری کو منظوری دے دی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری اثر سے اپنا کام شروع کردیں۔

مسٹر وینو گوپال نے بتایا کہ مسٹر یادو پارٹی کے پنجاب امور کے انچارج ہیں اور دہلی کانگریس صدر کے عہدہ کے ساتھ ساتھ وہ پنجاب کانگریس کے انچارج بھی رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ مسٹر لولی نے دہلی میں عام آدمی پارٹی (آپ ) کے ساتھ انتخابی اتحاد اور پارٹی کے دہلی کے جنرل سکریٹری اور دہلی امور انچارج کے ساتھ اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔