دھونی کے دستخط والی شرٹ آج بھی گھر کی زنینت بنی ہوئی ہے: گواسکر
گواسکر نے خود یہ انکشاف اسٹار اسپورٹس کے پروگرام آئی پی ایل آن اسٹار کے دوران کیا۔ انہوں نے دھونی کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا اور مشہور کرکٹر کے دستخط شدہ شرٹ کے مالک ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔

رانچی: ستر اور اسی کی دہائی میں اپنی بلے بازی سے جارح گیند بازوں کے ماتھے پر شکنیں لانے والے ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور ٹی وی کمنٹیٹر سنیل گواسکر کے گھر پر مہندر سنگھ دھونی کی دستخط شدہ ٹی شرٹ آج بھی فخر کے ساتھ رکھی ہوئی ہے جنہوں نے۔
گواسکر نے خود یہ انکشاف اسٹار اسپورٹس کے پروگرام آئی پی ایل آن اسٹار کے دوران کیا۔ انہوں نے دھونی کے لیے اپنی تعریف کا اظہار کیا اور مشہور کرکٹر کے دستخط شدہ شرٹ کے مالک ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے دھونی کے پرانے پرستار کے طور پر ایم ایس ڈی سے ملاقات اور دستخط شدہ یادگار کو ایک قیمتی ملکیت کے طور پر پسند کرنے کے یادگار تجربے کو یاد کیا۔
دھونی کے میدان کے اندر اور باہر مثالی طرز عمل پر، گواسکر نے کھیل میں رول ماڈل کی اہمیت پر زور دیا اور دھونی کی شائستگی اور ایمانداری کی تعریف کی۔
آئی پی ایل 2024 سے قبل اسٹار اسپورٹس سے خصوصی بات کرتے ہوئے گواسکر نے کہا کہ وہ ہمیشہ مہندر سنگھ دھونی کے مداح رہے ہیں اور انہیں ان کی ٹی شرٹ پر فخر ہے جس پر گزشتہ سال کے آئی پی ایل میں ان کے دستخط ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں ایم ایس ڈی کا تب سے مداح ہوں جب سے میں نے انہیں پہلی بار کھیلتے ہوئے دیکھا ہے اور ایک پرستار کیا چاہتا ہے؟ پرستار اپنے ہیرو سے ملنا چاہتا ہے اور اس سے بات کرنا چاہتا ہے، ان کا آٹوگراف لینے کی کوشش کرنا چاہتا ہے۔
میں اس کی کرکٹ، اس کے رویے کی تعریف کرتا ہوں۔ جب آپ ایک رول ماڈل ہیں، تو آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ سب کے ساتھ اچھا سلوک کریں اور ایک اچھا رول ماڈل بنیں اور وہ ایک بہت اچھا رول ماڈل ہیں اور جس طرح سے وہ سائستگی کے ساتھ پیش آتے ہیں۔
گزشتہ سال آئی پی ایل کے ایک میچ کے دوران وہ دھونی کے پاس گئے اور ان سے اپنی ٹی شرٹ پر دستخط کرنے کی درخواست کی جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔ میری ٹی شرٹ اب بھی فخر سے میرے گھر میں آویزاں ہے۔