یوروپ

میئر لندن صادق خان کا فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ

ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد صادق خان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ برطانوی حکومت عوامی سطح پر جنگ بندی کا مطالبہ کرے اور اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے سے روکے۔

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے نو منتخب میئر صادق خان نے فلسطین میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
لندن کے اسپتالوں پر سائبر حملوں سے متعدد آپریشنز منسوخ
غزہ میں پہلا روزہ، اسرائیل نے فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا
وزیر خارجہ ملایشیا، فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت کی وکالت کریں گے
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت

تفصیلات کے مطابق ایک بار پھر لندن کے میئر منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد صادق خان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ برطانوی حکومت عوامی سطح پر جنگ بندی کا مطالبہ کرے اور اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے سے روکے۔

ان کا کہنا تھا کہ رفح پر اسرائیلی حملہ بہت بڑا المیہ ہوگا، جس کی صورت میں مزید بے گناہ فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ صادق خان نے کہا اسرائیل فلسطین تنازع پر برطانوی حکومت کے نقطہ نظر میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر غور کے اعلان کے بعد غزہ کے علاقے رفح پر گزشتہ رات کارپٹ بمباری کر دی ہے، اسرائیلی ٹینکوں نے رات کے وقت پیش قدمی کے بعد رفح بارڈر کراسنگ پر قبضہ بھی کرلیا ہے۔ اسرائیل نے حماس کی جانب سے جنگ بندی تجاویز پر رضامندی دیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی امن کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

a3w
a3w