انٹرٹینمنٹ

اداکارہ پونم ڈھلون کے مکان سے ہیروں کے نکلس کا سرقہ

ممبئی میں پیر کے روز بالی ووڈ اداکارہ پونم ڈھِلون کے گھر سے زائداز ایک لاکھ روپے مالیتی ہیروں کے نکلس کا سرقہ کرلیا گیا۔ گھر میں کام کرنے والے ایک شخص نے 35 ہزار روپے نقد اور چند ڈالر بھی چرالئے۔

ممبئی: ممبئی میں پیر کے روز بالی ووڈ اداکارہ پونم ڈھِلون کے گھر سے زائداز ایک لاکھ روپے مالیتی ہیروں کے نکلس کا سرقہ کرلیا گیا۔ گھر میں کام کرنے والے ایک شخص نے 35 ہزار روپے نقد اور چند ڈالر بھی چرالئے۔

ملزم 37 سالہ سمیرانصاری کھار علاقہ میں واقع اداکارہ کے گھر میں 28 دسمبر تا 5 جنوری رہا۔ وہ گھر کو پینٹنگ کرنے والی ایک ٹیم کے ساتھ آیا تھا، اُس عرصہ کے دوران اس نے مبینہ طور پر ایک الماری کے غیر مقفل ہونے کا فائدہ اٹھایا اور سامان چوری کرلیا۔

اداکارہ جوہو میں رہتی ہیں لیکن اکثر کھار میں واقع اپنے گھر میں بھی وقت گزارتی ہیں جہاں ان کا لڑکا انمول مقیم ہے۔ انصاری نے مسروقہ رقم خرچ کرتے ہوئے پارٹی بھی دی تھی۔