دہلی
ٹرینڈنگ

کیا لوک سبھا اسپیکر کی بیٹی انجلی برلا امتحان کے بغیر ہی آئی اے ایس بن گئیں؟

سوشل میڈیا پر دعوے کئے گئے کہ انجلی برلا نے بغیر یوپی ایس سی سول سرویس کا امتحان پاس کئے ہی آئی اے ایس بن گئیں۔ انہیں بیک ڈور انٹری مل گئی ہے۔

دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی بیٹی انجلی برلا انڈین ریلوے پرسنل سرویس(آئی آر پی ایس) کی عہدیدار ہیں۔ انجلی برلا خوبصورتی کے معاملہ میں بالی ووڈ کی اداکارؤں سے کم نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
آنند موہن کی رہائی کے خلاف کرشنیا کی بیوہ سپریم کورٹ سے رجوع
سینئر بی جے پی قائد نندکشور یادو، بہار اسمبلی کے اسپیکر منتخب
ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ، بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور

راجستھان کے کوٹا سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اوم برلا کی چھوٹی بیٹی انجلی برلا سال 2021 میں اس وقت سرخیوں میں تھیں جب اوم برلا لوک سبھا کے اسپیکر تھے اور انجلی برلا کے بارے میں سوشل میڈیا پر دعوے کئے گئے کہ انجلی برلا نے بغیر یوپی ایس سی سول سرویس کا امتحان پاس کئے ہی آئی اے ایس بن گئیں۔ انہیں بیک ڈور انٹری مل گئی ہے۔

دراصل یونین پبلک سرویس کمیشن کے سول سرویس امتحان 2019 کا حتمی نتیجہ اسی سال 4 اگست کو اعلان کیا گیا تھا جس میں کل 927 اسامیوں کیلئے 829 امیدواروں کا نتیجہ جاری کیا گیا تھا۔

اس امیدواروں کی فہرست میں انجلی برلا کا نام نہیں تھا لیکن باقی 98 نشستوں کیلئے یوپی ایس سی نے 4 جنوری 2021 کو ریزرولسٹ سے 89 امیدواروں کے نام جاری کئے تھے۔

4جنوری 2021 کو یوپی ایس سی کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ریزرو فہرست میں 89 کامیاب امیدواروں میں انجلی برلا کا نام 67 ویں نمبر پرتھا۔ پھر سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا گیا کہ انجلی برلا کے والد اوم برلا چونکہ لوک سبھا کے اسپیکر تھے، اس لئے انہیں یوپی ایس سی کا امتحان دیئے بغیر ہی عہدیدار بنادیاگیا۔

بعد میں کئی فیکٹ چیک رپورٹس نے انکشاف کیا کہ انجلی برلا کے بارے میں جو دعوے کئے جارہے ہیں وہ جھوٹے ہیں۔ انجلی برلا نے پری اور مین امتحان اور انٹرویو کے ساتھ ساتھ یوپی ایس سی کے تمام مراحل میں حصہ لیا تھا۔ بعد میں انجلی برلا کو انڈین ریلوے پرسنل سرویس کیڈر(آئی آر پی ایس) کا عہدہ مل گیا۔

a3w
a3w