انٹرٹینمنٹبین الاقوامی

دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی مکانات کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خطرہ

افسانوی ہندوستانی اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے پشاور میں واقع آبائی مکانات کسی بھی وقت منہدم ہوسکتے ہیں۔ ہیرٹیج ماہرین اور مقامی لوگوں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

پشاور (پی ٹی آئی) افسانوی ہندوستانی اداکاروں دلیپ کمار اور راج کپور کے پشاور میں واقع آبائی مکانات کسی بھی وقت منہدم ہوسکتے ہیں۔ ہیرٹیج ماہرین اور مقامی لوگوں نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

متعلقہ خبریں
ناظرین کے دلوں میں گدگدی پیدا کرنے والے ہنسی کے شہنشاہ جانی واکر
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز

بارش کی مار جھیلنے والی یہ عمارتیں پاکستان میں حالیہ زلزلہ سے مزید مخدوش ہوگئی ہیں۔ ماقبل مانسون بارش اور برسات کا موسم شروع ہونے میں صرف چند ہفتے رہ گئے ہیں۔

ماہرین نے حکومت کی توجہ ان عمارتوں کی طرف مبذول کروائی ہے۔ انہوں نے ان کے فوری تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔ کبھی پشاور کا فن تعمیر کا شاہکار سمجھی جانی والی 100 سال پرانی کپور حویلی کو اس ہفتہ مسلسل بارش نے کمزور کردیا۔ 3اپریل کو آنے والے زلزلہ نے اسے پہلے ہی ہلاکر رکھ دیا تھا۔

یہ حویلی قصہ خوانی بازار کے ڈھاکی نعلبندی میں واقع ہے۔ دلیپ کمار کا مکان روایتی پشاوری عمارت ہے اور یہ محلہ خداداد میں واقع ہے۔ اِس عمارت کی حالت خراب ہے۔

کئی کمروں کی چھتیں پہلے ہی گرچکی ہیں۔ ہر موسم برسات میں اِس کی دیواریں گرتی جارہی ہیں۔ سکریٹری نان پرافٹ کلچرل ہیرٹیج کونسل (کے پی کے) شکیل ولی اللہ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ حکومت نے تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے بجائے انہیں یوں ہی چھوڑ دیا ہے۔