تلنگانہ

ڈائرکٹر صحت و خاندانی بہبود جی سرینواس راؤ ٹکٹ سے محروم

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی انتخابات میں اُنہیں ٹکٹ اجراء نہیں کیا اور نظر انداز کردیا جب کہ سرینواس راؤ کتہ گوڑم اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کے لئے خواہاں تھے۔

حیدر آباد: تلنگانہ پبلک ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جی سرینواس راؤ اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ کے خواہاں تھے، اُنہیں اُمید تھی کہ وہ ٹکٹ کے حصول میں کامیاب رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی 28 جنوری کو سماعت
پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر دائرۃ المعارف کا جائزہ لیں گے
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

اِس لئے انہوں نے عوام سے ربط بھی پیدا کرنا شروع کردیا تھا لیکن چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اسمبلی انتخابات میں اُنہیں ٹکٹ اجراء نہیں کیا اور نظر انداز کردیا جب کہ سرینواس راؤ کتہ گوڑم اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کے لئے خواہاں تھے۔

 اُنہیں اُمید تھی کہ چیف منسٹر ٹکٹ اجراء کریں گے۔ انہوں نے عوام سے ربط بھی پیدا کرنا شروع کردیا تھا تاہم چیف منسٹر نے موجودہ رکن اسمبلی وانم وینکٹیشور راؤ نے مذکورہ حلقہ سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پیر کوبی آر ایس کی جانب سے جن 115 اُمیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی گئی ہے، اُن میں وینکٹیشور راؤ کا بھی نام شامل ہے۔ وہ 2018ء میں ہوئے انتخابات میں کانگریس پارٹی کے ٹکٹ پر کتہ گوڑم سے منتخب ہوئے تھے۔

 بعد میں انہوں نے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے چند موجودہ ارکان اسمبلی کو ہی دوبارہ ٹکٹ نہیں دیا۔