مشرق وسطیٰ

حماس کو غیر مسلح کرنا سب سے اہم : نیتن یاہو

العربیہ کے مطابق نیتن یاہو نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ ان اصولوں میں غزہ کی پٹی اور اس کے ارد گرد اسرائیلی سکیورٹی کنٹرول کا نفاذ شامل ہے تاکہ مستقبل کے کسی بھی خطرے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان اصولوں میں تمام اسرائیلی یرغمالیوں، چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ، کی واپسی بھی شامل ہے۔

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے پانچ بنیادی اصولوں پر حکومت سے متفق ہیں جن میں سب سے اہم حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا ہے۔

العربیہ کے مطابق نیتن یاہو نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ ان اصولوں میں غزہ کی پٹی اور اس کے ارد گرد اسرائیلی سکیورٹی کنٹرول کا نفاذ شامل ہے تاکہ مستقبل کے کسی بھی خطرے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان اصولوں میں تمام اسرائیلی یرغمالیوں، چاہے وہ زندہ ہوں یا مردہ، کی واپسی بھی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے بعد غزہ کا انتظام ایک شہری حکومت کے ہاتھ میں ہو سکتا ہے لیکن وہ حماس یا فلسطینی اتھارٹی سے وابستہ نہیں ہو گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غیر مسلح کرنے کا مطلب ہے کہ پٹی کے اندر ہتھیاروں کی تیاری یا کسی بھی طرح سے ان کی سمگلنگ کو روکا جائے۔ یہ بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے اعلان کیا ہے کہ فوج غزہ سٹی پر کنٹرول کے منصوبے سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے اپنی تمام افواج کو متحرک کر رہی ہے اور بڑی طاقت کے ساتھ تیاری کر رہی ہے۔

اخبار "یدیعوت احرونوت” کے مطابق یہ وضاحت یسرائیل کاٹز کے چیف آف سٹاف ایال زامیر اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ منصوبے کے اصولوں پر تبادلہ خیال کے دوران سامنے آئی ہے۔

"یدیعوت احرونوت” کے مطابق جمعرات کو اسرائیلی ذرائع نے پہلے انکشاف کیا تھا کہ اسرائیل کو غزہ میں اپنی وسیع فوجی مہم کے لیے ایک لاکھ تک ریزرو فوجیوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس منصوبہ بند حملے، جسے زامیر نے بدھ کو منظور کرلیا تھا، کا مقصد شمالی غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنا اور غزہ کے وسط میں واقع پناہ گزین کیمپوں میں حماس کو تباہ کرنا ہے۔

اس دوران اطلاعات کے مطابق آپریشن کے مخصوص راستے کے بارے میں مزید مشاورت آنے والے دنوں میں ہوگی اور جو ٹیمیں اور بریگیڈ اس مہم کو انجام دینے کے ذمہ دار ہیں انہیں آگاہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
امریکی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرے کے دوران 500 افراد گرفتار
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
نیتن یاہو پر حماس سے معاہدے کے لئے عوامی دباؤ بڑھنے لگا
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن