شمال مشرق

راہول گاندھی کی نااہلی‘ کانگریس کو مزید مستحکم کرے گی:پی چدمبرم

چدمبرم نے جواب دیاکہ ملک میں پہلے ہی ایمرجنسی جیسی صورتحال ہے۔ یہ غیرمعلنہ ایمرجنسی ہے۔ ایمرجنسی کے دوران ایک شکایت یہ تھی کہ صحافت کی آزادی سلب ہوگئی تھی۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا آج کوئی فرق ہے؟ آج صحافیوں اور میڈیا کی آزادی پر کئی بندشیں ہیں۔

کولکتہ: سابق وزیرفینانس اور سینئر کانگریس قائد پی چدمبرم نے اتوار کے دن کہا کہ ان کے پارٹی قائد راہول گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قراردیاجانا کانگریس پارٹی کو مستحکم کرے گا۔ وہ آئندہ عام انتخابات میں کانگریس کی جیت کے امکانات بہتربنانے میں مدد دے گا۔

متعلقہ خبریں
شیوسینا میں پھوٹ‘ اسپیکر کا 10 جنوری کو فیصلہ
2000 روپے کرنسی نوٹس کے چلن سے دستبرداری پرخوشی کا اظہار: چدمبرم
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، دستور اور جمہوریت کو بچانا ہے۔ راہول گاندھی کا پارٹی کارکنوں کے نام ویڈیو پیام
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
امیٹھی سے میرے الیکشن لڑنے کا فیصلہ پارٹی کرے گی: راہول گاندھی

 انہوں نے ملک کی سیاسی صورتحال کو ”غیرمعلنہ ایمرجنسی“ قراردیا۔ انہوں نے خصوصی ای میل انٹرویو میں کہا کہ بی جے پی نے کانگریس کو اپنا ”اصل نشانہ“ بنارکھا ہے۔ وہ کانگریس کا صفایاچاہتی ہے تاکہ علاقائی جماعتوں سے مزیدآسانی سے نمٹ سکے۔

پی چدمبرم نے زوردے کرکہا کہ کانگریس کا صفایانہیں ہوگا اور علاقائی جماعتیں اٹھ کھڑی ہوں گی اور بی جے پی کا مقابلہ کریں گی۔کانگریس قائد سے پوچھا گیاکہ وہ ہتک عزت کیس میں عدالت کے فیصلہ کے بعد راہول گاندھی کو لوک سبھا سے نااہل قراردئیے جانے کے پس منظر میں ملک کے سیاسی منظرنامہ کو کیسے دیکھتے ہیں۔

 چدمبرم نے جواب دیاکہ ملک میں پہلے ہی ایمرجنسی جیسی صورتحال ہے۔ یہ غیرمعلنہ ایمرجنسی ہے۔ ایمرجنسی کے دوران ایک شکایت یہ تھی کہ صحافت کی آزادی سلب ہوگئی تھی۔ انہوں نے سوال کیاکہ کیا آج کوئی فرق ہے؟ آج صحافیوں اور میڈیا کی آزادی پر کئی بندشیں ہیں۔

 بی جے پی کا اصل نشانہ کانگریس ہے۔ اس کے خیال میں وہ اگر انتخابی میدان جنگ سے کانگریس کا صفایاکرپائی تو علاقائی جماعتوں سے نمٹنا آسان ہوجائے گا۔ بی جے پی کی یہ سوچ غلط ہے۔ کانگریس پارٹی کا صفایاہونے والا نہیں اور علاقائی جماعتیں بھی اٹھ کھڑی ہوں گی اور بی جے پی کا مقابلہ کریں گی۔

 یہ پوچھنے پر کہ آیاآپ کے خیال میں راہول گاندھی واقعہ 2024کے الیکشن میں کانگریس کی مدد دے گا تو چدمبرم نے جواب دیاکہ گذشتہ چند دن میں جو ہوا اس نے پارٹی کو مزید مستحکم کردیا ہے۔ اس سے کانگریس پارٹی یقیناً مستحکم ہوگی۔

طاقتورکانگریس 2024کے الیکشن میں ایک بڑی قوت ہوگی۔ سینئر کانگریس قائد ہونے کے  ناطے اس گھڑی میں آپ راہول گاندھی کو کیا مشورہ دیں گے اس پر چدمبرم کا کہناتھا کہ راہول گاندھی کو کسی مشورہ کی ضرورت نہیں‘ میں انہیں کوئی مشورہ نہیں دوں گا۔

 وہ بہادر اور بے خوف ہیں۔بھارت جوڑویاترا میں انہوں نے خود کومنوالیا۔ اس سوال پر کہ آئندہ سال کے الیکشن میں علاقائی جماعتوں کا رول کتنا اہم ہوگا پی چدمبرم نے کہا کہ علاقائی جماعتیں ہمارے وفاقی ڈھانچہ کا اٹوٹ حصہ ہیں۔ میرا ماننا ہے کہ 2024کے لوک سبھا الیکشن میں علاقائی جماعتیں فیصلہ کن رول ادا کریں گی۔