تلنگانہ

ضلع کلکٹر نظام آباد کے ہاتھوں روزنامہ منصف کے ملٹی کلر کیلنڈر 2025 کا رسم اجرا

ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے روزنامہ منصف کے معیار اور اردو زبان کے فروغ کے لیے ادارے کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیلنڈر قارئین کے لیے معلوماتی اور مفید ثابت ہوگا۔

حیدرآباد: ضلع کلکٹر نظام آباد، راجیو گاندھی ہنمنتو کے ہاتھوں روزنامہ منصف کے ملٹی کلر کیلنڈر برائے سال 2025 کا رسم اجراء انجام دیا گیا۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے روزنامہ منصف حیدرآباد کے ادارے کو قارئین کے لیے معیاری اور خوبصورت کیلنڈر کی اشاعت پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
عرس سیدنا حضرت سید شاہ پیر شاہ محی الدین ثانی قادریؒ
نظام آباد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم وتقسیم انعامات کا کامیاب انعقاد
تلنگانہ حکومت کا اقلیتی خواتین کیلئے اہم قدم: "اندرا ماں مہیلا شکتی” اسکیم کے تحت سلائی مشینوں کی فراہمی
یودان 2024-25: ایل بی اسٹیڈیم، حیدرآباد میں سالانہ کھیلوں کا میلہ

تقریب میں روزنامہ منصف کے رپورٹر محمد بلیغ احمد اساف، محکمہ اطلاعات و نشریات سے جاوید پاشاہ، اور لنک کمپیوٹر نظام آباد کے ڈائریکٹر ماجد خان موجود تھے۔ تقریب کے دوران محمد بلیغ احمد نے ضلع کلکٹر کو گلدستہ پیش کیا اور نئے سال کی مبارکباد دی۔

ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے روزنامہ منصف کے معیار اور اردو زبان کے فروغ کے لیے ادارے کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیلنڈر قارئین کے لیے معلوماتی اور مفید ثابت ہوگا۔