مہاراشٹرا
ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ میں ڈاکیومنٹری دکھانے کی اجازت نہیں
ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسس (ٹی آئی ایس ایس) نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش کے بارے میں طلباء کو ایڈوائرزی جاری کی اور کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نے ایسی کسی اسکریننگ کی اجازت نہیں دی ہے۔
ممبئی: ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسس (ٹی آئی ایس ایس) نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش کے بارے میں طلباء کو ایڈوائرزی جاری کی اور کہا کہ انسٹی ٹیوٹ نے ایسی کسی اسکریننگ کی اجازت نہیں دی ہے۔
فلم کے مشاہدہ کے لیے لوگوں کے جمع ہونے سے تعلیمی ماحول بگڑ سکتا ہے اور کیمپس میں امن و ہم آہنگی خطرہ میں پڑسکتی ہے۔
ٹی آئی ایس ایس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ یہ بات ہمارے علم میں آئی ہے کہ بعض طلباء گروپس بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ملک کے بعض علاقوں میں گڑبڑ ہوئی ہے۔چند یونیورسٹیز میں بعض لوگ احتجاج کرنے کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں۔