دہلی
دیوالی سیزن میں اندرون ملک فضائی کرایوں میں کمی
دیوالی سیزن میں فضائی مسافرین کے مسکرانے کی ایک وجہ یہ ہے کہ کئی ڈومیسٹک روٹس پر اوسط کرایہ سال گزشتہ کے مقابلہ 20-25فیصد گھٹ گیا ہے۔
نئی دہلی (پی ٹی آئی) دیوالی سیزن میں فضائی مسافرین کے مسکرانے کی ایک وجہ یہ ہے کہ کئی ڈومیسٹک روٹس پر اوسط کرایہ سال گزشتہ کے مقابلہ 20-25فیصد گھٹ گیا ہے۔
نشستوں کی تعداد بڑھنے اور تیل کے دام میں حالیہ گراوٹ کے باعث ایرٹکٹ سستے ہوئے ہیں۔ ٹراویل پورٹل ixigo کے تجزیہ کے مطابق اندرون ملک روٹس پر اوسط فضائی کرایہ 20تا25 فیصد گھٹ گیا ہے۔
بنگلورو تا کولکتہ پرواز کا کرایہ سب سے زیادہ (38فیصد) گھٹ گیا۔ سال گزشتہ دیوالی سیزن میں یہ کرایہ 10ہزار 195روپے تھا جو اِس سیزن میں 6ہزار 319ہوگیا۔
چینائی تا کولکتہ کرایہ میں 36 فیصد اور ممبئی تا دہلی پرواز کے کرایہ میں 34فیصد کمی واقع ہوئی۔ دہلی تا کولکتہ، حیدرآباد تا دہلی اور دہلی تا سری نگر روٹس کے کرایہ میں 32فیصد کی کمی آئی ہے۔