کھیل

جسم کے ہر حصے میں درد ہے: حارث رؤف

صحافی کے سوال پر حارث رؤف نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ درد سب جگہوں پر ہے، پاؤں میں سر میں اور پسلیوں میں بھی درد ہے۔

اسلام آباد: پاکستانی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ انہیں جسم کے ہر حصے میں درد محسوس ہورہا ہے۔ پاکستان ٹیم نے میچ سے ایک روز قبل بھرپور پریکٹس سیشن کیا جس میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور بولنگ کی مشق کی۔

متعلقہ خبریں
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
ایشیاء کپ سے قبل بمراہ کا جذباتی پیام
شاہین آفریدی 100 وکٹیں مکمل کرنے کے قریب
’میں ریٹائر اور بوڑھا ہوچکا ہوں‘:محمد عامر
آئی پی ایل 2024 میں پاکستانی کھلاڑی کی انٹری!

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حارث رؤف کی پریکٹس سیشن سے لی گئی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں صحافی سے بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

صحافی کے سوال پر حارث رؤف نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ درد سب جگہوں پر ہے، پاؤں میں سر میں اور پسلیوں میں بھی درد ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں ہندوستانی اننگز کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے یہی وجہ تھی کہ وہ پاکستان کی اننگز میں بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے تھے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق حارث رؤف کو ہندوستان کے خلاف ریزرو ڈے میں احتیاطی طور پر بولنگ نہیں کرائی گئی تھی، وہ تیزی سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں، ان کا سائیڈاسٹرین پہلے سے بہتر ہے۔

پاکستان نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں آج سری لنکا کا مقابلہ کرنا ہے، اگر پاکستان ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی تو وہ 17 ستمبر کو ہندوستان کے خلاف فائنل کھیلے گی لیکن شکست یا بارش کی صورت میں سری لنکا فائنل میں پہنچ جائے گا۔

a3w
a3w