امریکہ و کینیڈا

20جنوری تک یرغمالی رہا نہ کئے گئے تو حشر برپا ہوگا،حماس کو ڈونالڈ ٹرمپ کی سخت وارننگ

ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں حماس کو خبردار کیا کہ وہ 20 جنوری تک تمام یرغمالیوں کو رہا کردے ورنہ حماس کے لئے اور ہر کسی کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔ حشر برپا ہوجائے گا۔ مجھے زیادہ کچھ کہنا نہیں ہے۔ حماس کو 7 اکتوبر کا حملہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔

واشنگٹن: امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ حماس نے اگر ان کی حلف برداری تک یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو مشرق ِ وسطیٰ میں حشر برپا ہوجائے گا۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے یوم ِ حلف برداری تک اگر یرغمالی رہا نہیں ہوئے تو وہ کیا کرنے والے ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 7  اکتوبر 2023 سے 100 سے زائد یرغمالی غزہ میں حماس کے قبضہ میں ہیں۔ ان میں بعض امریکی ہیں۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
رفح پر حملہ ٹالنے 33یرغمالی رہا کرنا ہوگا: اسرائیل
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
شاہ رخ خان کی فلم جوان ستمبر میں ریلیز ہوگی
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن

سمجھا جاتا ہے کہ ان میں کئی کی موت واقع ہوگئی ہوگی۔ ٹرمپ نے فلوریڈا میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ اگر یرغمالی رہا نہ ہوئے تو حشر برپا ہوجائے گا۔ میں مذاکرات میں خلل ڈالنا نہیں چاہتا۔ اگر یہ لوگ میری حلف برداری تک نہیں لوٹے تو پھر مشرقِ وسطیٰ میں بہت برا ہوگا۔

 ڈونالڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکہ کے 47 ویں صدر کی حیثیت سے حلف لینے والے ہیں۔ وہ حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لئے جاری بات چیت کے موقف پر ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ ان کے خصوصی نمائندہ برائے مشرق ِ وسطیٰ اسٹیون چارلس وٹکاف نے جو حال میں خطہ کے دورہ سے لوٹے ہیں‘ اخباری نمائندوں سے کہا کہ بات چیت تکمیل کے قریب ہے۔

 کوئی منفی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑی پیشرفت ہورہی ہے۔ میں زیادہ کچھ کہنا نہیں چاہتا۔ میرے خیال میں دوحہ میں اچھی پیشرفت ہورہی ہے۔ میں کل پھر دوحہ واپس جارہا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ صدر ٹرمپ کی حلف برداری تک کچھ اچھا ہوجائے گا۔

 میرا ماننا ہے کہ ہم اچھی طرح کام کررہے ہیں۔ ہم چند زندگیاں بچاپائیں گے۔ قطر کے دارالحکومت میں حماس اور اسرائیل کی بات چیت جاری ہے۔ حماس نے جاریہ ہفتہ غزہ میں 34 یرغمالیوں بشمول 2  امریکی شہریوں کا نام لیا ہے جنہیں وہ جنگ بندی معاملت کے تحت رہا کرنے پر آمادہ ہے۔ نیشنل پبلک ریڈیو نے یہ اطلاع دی۔

ڈونالڈ  ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں حماس کو خبردار کیا کہ وہ 20 جنوری تک تمام یرغمالیوں کو رہا کردے ورنہ حماس کے لئے اور ہر کسی کے لئے اچھا نہیں ہوگا۔ حشر برپا ہوجائے گا۔ مجھے زیادہ کچھ کہنا نہیں ہے۔ حماس کو 7  اکتوبر کا حملہ نہیں کرنا چاہئے تھا۔

اسرائیل کے لوگ اور کئی دیگر لوگ مجھ سے التجا کررہے ہیں کہ میں یرغمالیوں کو رہا کراؤں۔ میں بات چیت میں خلل ڈالنا نہیں چاہتا لیکن میرے حلف لینے سے قبل یرغمالی رہا ہوجانے چاہئیں ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔

بائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں لڑائی بندی کرانے کے لئے صلح صفائی کی کوششیں کیں لیکن وہ کامیاب نہیں رہیں۔ 7 اکتوبر کے حملہ کے کئی ہفتوں بعد پہلی جنگ بندی میں کئی یرغمالی رہا ہوئے تھے لیکن بعدازاں یہ کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔