امریکہ و کینیڈا

ڈونالڈ ٹرمپ کا خواب یا پاگل پن؟ ‘ٹرمپ غزہ’ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

یہ ویڈیو نہ صرف فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف سمجھی جا رہی ہے بلکہ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے متنازعہ ہتھکنڈوں کا ایک اور ثبوت بھی قرار دی جا رہی ہے۔

واشنگٹن:امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے "ٹرمپ غزہ” کے عنوان سے ایک اے آئی جنریٹڈ ویڈیو جاری کیے جانے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا، یہاں تک کہ ان کے اپنے حامیوں نے بھی اس اقدام کی مذمت کی۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی، مشتبہ شخص میڈیا گیلری میں گھس گیا (ویڈیو)
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے

ویڈیو میں غزہ کو ایک Beach Resort میں تبدیل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جہاں ایلون مسک ساحل پر بیٹھے کھا پی رہے ہیں اور نوٹ برس رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں نائٹ کلبز، پرتعیش ہوٹل، پارٹیاں، اور ٹرمپ کا ایک دیو ہیکل سنہری مجسمہ بھی شامل ہے، جس سے انہیں ایک "نجات دہندہ” کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ویڈیو میں "ٹرمپ غزہ” نامی ایک فائیو اسٹار ہوٹل، دکانوں میں ٹرمپ کے سنہری مجسمے، اور بچوں کے ہاتھوں میں ٹرمپ کے چہرے والے سنہری غبارے بھی دکھائے گئے ہیں۔

حیران کن طور پر، ویڈیو میں داڑھی والی رقاصائیں بھی نظر آتی ہیں، جو ٹرمپ کی اینٹی-ٹرانس پالیسیوں کے بالکل برعکس ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو "گھناؤنا، شرمناک اور بے حسی کی انتہا” قرار دیا۔ ایک انسٹاگرام صارف نے تبصرہ کیا:”غزہ فلسطینیوں کا ہے، ٹرمپ کی خیالی جنت نہیں!”

بہت سے صارفین نے اسے "نازی نظریہ کی علامت” قرار دیا اور فلسطینیوں کے قتل عام کے دوران اس طرح کی بے حسی پر مبنی پروپیگنڈہ ویڈیو کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ ویڈیو نہ صرف فلسطینی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف سمجھی جا رہی ہے بلکہ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے متنازعہ ہتھکنڈوں کا ایک اور ثبوت بھی قرار دی جا رہی ہے۔