یوروپ

یورپ میں قیامت خیز گرمی، شہریوں کو وارننگ جاری

یورپ میں ان دنوں قیامت خیز گرمی کاراج ہے، پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا، کئی ممالک میں گرمی سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی۔

بروسیلز: یورپ میں ان دنوں قیامت خیز گرمی کاراج ہے، پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا، کئی ممالک میں گرمی سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی۔

متعلقہ خبریں
دنیا کے مشہور سیاحتی مقامات بھی شدید گرمی کی زد میں آگئے
دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری
فرینکفرٹ تا حیدرآباد راست پرواز کا جلد آغاز

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپ میں شدید گرمی کے باعث مزدوری پر پابندی عائد کردی گئی ہے، جبکہ حاملہ خواتین اور بچوں کو دن کے وقت گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اٹلی سے لیکر رومانیہ تک شدید اور غیر معمولی گرمی کے باعث متعلقہ حکام نے شہریوں کو خبردار کردیا ہے اور محتاط رہنے کی تلقین کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہری پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، دن کے گرم ترین اوقات میں باہر جانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب کینیڈا بھی غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں آگیا ہے، طوفانی بارشوں کا چوراسی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، معاشی حب ٹورنٹو میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹورنٹومیں طوفانی بارشوں نے ہرشے کو ڈبو دیا، جس کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

شدید بارشوں کے باعث گٹر ابل پڑے، سڑکیں سیلاب کا منظر پیش کرنے لگیں، متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی بھی معطل ہے۔

a3w
a3w