دہلی
پرانی گاڑیوں سے متعلق این جی ٹی کے حکم پر سپریم کورٹ کی روک
سپریم کورٹ نے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کے ایک حکم پر روک لگا دی ہے جس کے ذریعہ بی ایس IV انجنوں کی حامل تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو آئندہ چھ ماہ میں ترک کردینے کا حکم دیا گیا تھا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) کے ایک حکم پر روک لگا دی ہے جس کے ذریعہ بی ایس IV انجنوں کی حامل تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو آئندہ چھ ماہ میں ترک کردینے کا حکم دیا گیا تھا۔
جسٹس ایس کے کول اور جسٹس ابھئے اوکا نے اس کیس کے فریقین کو نوٹس جاری کی اور حکومت ِ مغربی بنگال کی اپیل پر ان کے جواب طلب کیے۔
این جی ٹی نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ ریاستی حکومت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بی ایس فور اور اس سے نیچے کے تمام انجنوں کی حامل پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو آئندہ چھ ماہ میں متروک کردیا جائے، تاکہ ریاست بشمول کولکتہ اور ہوڑہ میں اس کے بعد صرف BS6 انجن کی حامل گاڑیاں چلائی جائیں۔