حیدرآباد

ڈاکٹر عبد القدیر کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا سر سید ایوارڈ

ان کی کیمپس سے ہزاروں طلبہ میڈیکل انٹرنس میں میرٹ میں کامیاب ہوکر گورنمنٹ میڈیکل کالج میں فری سیٹس حاصل کرچکے ہیں اور انجینئرس کی تعداد اتنی ہے کہ شمار کرنا مشکل ہے۔ ڈاکٹر عبد القدیر نے سب سے پہلے بیدر کو ٹیوشن فری ڈسٹرکٹ بنایا۔

حیدرآباد: سر سید احمد خان کے دو سو آٹھ ویں یوم پیدائش کے موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے آج ڈاکٹر عبد القدیر چیرمین شاہین گروپ کو ’سرسید ایوارڈ آف ایکسلینس‘سے نوازا۔ ڈاکٹر عبد القدیر نے کرناٹک کے ایک تاریخی شہر بیدر میں چند بچوں کے ساتھ ایک کمرہ سے ایک ٹیوٹیوریل کا آغاز کیاتھا جو آج شاہین کیمپس کے نام سے ساری دنیا میں مشہور ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

اس گروپ کی برانچس آج ہندوستان کے ہر ریاست میں موجود ہیں۔ تیس ہزار سے زائد طلباء اور طالبات معیار تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ان کی کیمپس سے ہزاروں طلبہ میڈیکل انٹرنس میں میرٹ میں کامیاب ہوکر گورنمنٹ میڈیکل کالج میں فری سیٹس حاصل کرچکے ہیں اور انجینئرس کی تعداد اتنی ہے کہ شمار کرنا مشکل ہے۔ ڈاکٹر عبد القدیر نے سب سے پہلے بیدر کو ٹیوشن فری ڈسٹرکٹ بنایا۔

انہوں نے گٹکا، سکریٹ اور نشے کے خلاف غیر معمولی مہم چلائی۔ فیشن کے نام پر شائستہ تہذیب سے دور ہونے والی نئی نسل کو دوبارہ مہذب بنانے کی کامیاب مہم چلائی۔ ان کے کیمپس میں موبائل اور بائیک کے استعمال کی اجازت نہیں۔ ڈاکٹر عبد القدیر نے شادیوں میں فضول خرچی اور غیر ضروری رسومات کے خلاف بھی ملک گیر مہم چلائی۔ انہیں حکومت کرناٹک نے بھی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

AFMI نے بھی 2024 میں ایکسلینس ایوارڈ پیش کیا۔ وہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ بیدر بیٹر منٹ سوسائٹی کے تحت ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے مساجد میں اسٹڈی سرکلس کے قیام کے لئے انفرااسٹرکچر بھی فراہم کیا ہے۔ آج عبد القدیر ہندوستان کی بااثر اور قابل تقلید و احترام شخصیات میں شمار کئے جاتے ہیں۔ سرسید ایوارڈ یقینی طور پران کی خدمات کا اعتراف ہے۔