سائنس

ڈی آر ڈی او نے جدید میزائل ڈیفنس، اینٹی شپ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا

انہوں نے بتایا کہ کثیر سطحی بیلسٹک میزائل دفاعی (بی ایم ڈی) صلاحیت کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا، جس میں انٹرسیپٹر میزائلوں نے اپنے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا یہ نظام میزائل سے متعلق ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے جدید میزائل ڈیفنس اور اینٹی شپ صلاحیتوں کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اس کے لئے ڈی آر ڈی او کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔

متعلقہ خبریں
امیت شاہ پر کانگریس کا پلٹ وار
راج ناتھ سنگھ، کورونا سے متاثر
دفاع کی اراضیات ریاست کو حوالے کرنے تلنگانہ کی خواہش
راہول جی آپ کو نفرت کہاں دکھائی دیتی ہے؟: راج ناتھ سنگھ


مسٹر سنگھ نے ہفتہ کے روز ڈی آر ڈی او کی جانب سے کئی اہم دفاعی ٹیکنالوجیز کے کامیاب مظاہرے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے ابھرتے ہوئے خطرات کے خلاف ہندستان کی دفاعی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر تقویت ملے گی۔


انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر کہا کہ ڈی آر ڈی او نے مسلسل تین کامیاب فلائٹ ٹیسٹ انجام دیے۔ ان میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کے خلاف کثیر سطحی دفاعی نظام اور درمیانی فاصلے کی اینٹی شپ صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔


انہوں نے بتایا کہ کثیر سطحی بیلسٹک میزائل دفاعی (بی ایم ڈی) صلاحیت کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا، جس میں انٹرسیپٹر میزائلوں نے اپنے اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا۔ جدید ترین ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا یہ نظام میزائل سے متعلق ابھرتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔


وزیردفاع نے کہا کہ ان کامیاب تجربات نے ہندستان کو اُن چند ممالک کی صف میں لا کھڑا کیا ہے جن کے پاس بیلسٹک میزائل دفاعی صلاحیت موجود ہے اور جو بین برِاعظمی بیلسٹک میزائلوں (آئی سی بی ایم) سمیت مختلف بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


انہوں نے بحریہ کے درمیانی فاصلے کے اینٹی شپ میزائل نظام کے پہلے کامیاب فلائٹ ٹیسٹ کا بھی ذکر کیا، جس نے درمیانی فاصلے پر ہندستان کی اینٹی شپ دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔


ڈی آر ڈی او اور سائنسی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ ان ٹکنالوجیوں کا کامیاب مظاہرہ ملک کی دفاعی تیاریوں اور اسٹریٹجک ڈیٹرنس کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم حصولیابی ہے۔