بین الاقوامی

ایلون مسک تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کے پہلے ‘ٹریلین ایئر’ بن گئے

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کے پہلے ‘ٹریلین ایئر’ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی اثاثے ایک ہزار ارب ڈالر (ایک ٹریلین ڈالر) سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ایلون مسک کی دولت میں یہ غیر معمولی اور تاریخی اضافہ ان کی خلائی کمپنی ‘اسپیس ایکس’ کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ ویلیو کے باعث ہوا ہے۔

نیویارک: ٹیسلا کے بانی ایلون مسک دنیا کے پہلے ٹریلین ایئر بن گئے اور ان کی مجموعی دولت ایک ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔

متعلقہ خبریں
ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 33 ارب 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ
ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 21 ارب ڈالرز کی ریکارڈ کمی
ایلون مسک اپنے بیٹے کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر میں نظر آئے
ٹویٹر کے صارفین کی تعداد میں ہر ہفتے اضافہ: مسک

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کے پہلے ‘ٹریلین ایئر’ بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی اثاثے ایک ہزار ارب ڈالر (ایک ٹریلین ڈالر) سے تجاوز کر گئے ہیں۔ ایلون مسک کی دولت میں یہ غیر معمولی اور تاریخی اضافہ ان کی خلائی کمپنی ‘اسپیس ایکس’ کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ ویلیو کے باعث ہوا ہے۔

وال اسٹریٹ پر اسپیس ایکس کا ایک شیئر 135 ڈالر کی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہو رہا ہے، جس کے اسٹاک میں حالیہ تیزی کے بعد ایلون مسک کے اثاثوں میں صرف ایک دن کے دوران تقریباً 75 ارب ڈالر کا بوم دیکھا گیا۔

ایلون مسک کی سلطنت صرف اسپیس ایکس تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ان کے دیگر بڑے اثاثوں اور آمدن کے ذرائع میں کمپنیاں شامل ہیں۔ جس میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی۔ ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کا جدید ترین اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی اور دی بورنگ کمپنی کے حصص بھی شامل ہیں۔

اسپیس ایکس کی ریکارڈ ساز کامیابی نے ایلون مسک کو دنیا کے دیگر تمام ارب پتیوں سے بہت آگے لا کھڑا کیا ہے اور وہ دنیا کی تاریخ کے امیر ترین ترین فرد بن چکے ہیں۔