جرائم و حادثات

شرابی نے حالت نشہ میں بیوی اور بیٹی کا قتل کردیا

حیدرآباد: رقم دینے کامطالبہ کرتے ہوئے ایک شرابی نے حالت نشہ میں اپنی بیوی اور بیٹی کا بڑی ہی بے دردی کے ساتھ قتل کردیا۔

حیدرآباد: رقم دینے کامطالبہ کرتے ہوئے ایک شرابی نے حالت نشہ میں اپنی بیوی اور بیٹی کا بڑی ہی بے دردی کے ساتھ قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

یہ واردات تلنگانہ کے جئے شنکربھوپال پلی ضلع میں پیش آئی۔

تفصیلات کے مطابق رام کرشنا کی بیوی اور دو بچے ہیں۔

راما کرشنا عادی شرابی ہے۔ وہ کل رات نشہ کی حالت میں گھر آیا۔ اس نے رقم کے لئے بیوی سے جھگڑا کیا۔

راماکرشنا نے جھگڑے کے دوران اپنی بیوی 43 سالہ رما پر کلہاڑی سے حملہ کردیا۔ مزاحمت پر اس نے اپنی 17سالہ بیٹی چندن پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں دونوں ہلاک ہوگئے۔

اسی دوران اس کے چھوٹے بیٹے نے دونوں پر حملہ کو دیکھ کر چیخ وپکار شروع کردی۔

راما کرشنا اس پر بھی حملہ کے لئے آگے بڑھ رہا تھا کہ پڑوسیوں نے آکر اسے بچایا۔ چندن انٹرمیڈیٹ سال دوم کا طالب علم ہے۔ پولیس نے رام کرشنا کو حراست میں لے لیا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی