تلنگانہ

تلنگانہ میں موسم کے خشک رہنے کاامکان

حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ریاست تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں تک خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے،

حیدرآباد: حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ریاست تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں تک خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ یکم مئی سے 5 مئی کے درمیان بعض علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میڈیا ایکریڈیشن کے نئے قواعد کی اجرائی خوش آئند،تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کی تاریخ ساز کامیابی
کلواکنٹلہ کویتا کی مثالی انسانی ہمدردی، ایمس کی سہولتوں اور ٹرپل آر متاثرین کے مسائل پر سخت سوالات
حیدرآباد میں طلبہ کا بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف مارچ، معافی یا استعفے کا مطالبہ
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام

اضلاع عادل آباد، جگتیال، جوگولامبا گدوال، کاماریڈی، آصف آباد، محبوب نگر، منچریال، نرمَل، نظام آباد اور راجنا سرسلہ میں درجہ حرارت 41 تا 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔

دیگر اضلاع میں اعظم ترین درجہ حرارت 36 تا 40 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ راجنا سرسلہ ضلع میں شدید گرمی کے پیشِ نظر صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔