مضامین

تاریخ کے جھروکوں سے، 28 نومبر کو ماضی میں کیا کچھ ہوا تھا

ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 28 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

نئی دہلی: ہندوستان اور عالمی تاریخ میں 28 نومبرکے چند اہم واقعات اس طرح ہیں۔

متعلقہ خبریں
ایرانی قائد اپوزیشن نے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ بنائی
کوہلی کو پیچھے چھوڑنا بہت مشکل ہے:اسٹیو اسمتھ

1520: فرڈینینڈ میگیلن نے بحر الکاہل کو عبور کرنا شروع کیا۔

1676: فرانسیسیوں نے مشرقی ہندوستان کے زرخیز علاقے اور خلیج بنگال کے ساحل پر واقع اہم بندرگاہ پڈوچیری پر قبضہ کر لیا۔

1814: ٹائمز آف لندن کو پہلی بار خودکار پرنٹنگ مشین سے چھاپا کیا۔

1821: پنامہ نے اسپین سے آزادی کا اعلان کیا۔

1893: نیوزی لینڈ کے قومی انتخابات میں خواتین نے پہلی بار ووٹ ڈالا۔

1912: اسماعیل قادری نے ترکی سے البانیہ کی آزادی کا اعلان کیا۔

1966: ڈومینیکن ریپبلک نے آئین کو اپنایا۔

1990: جان میجر برطانیہ کے وزیر اعظم بنے۔

1996: کیپٹن اندرانی سنگھ ایئربس اے-300 طیارے کی کمانڈ کرنے والی پہلی خاتون بنیں۔

1997: وزیر اعظم آئی کے گجرال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

1999: جنوبی کوریا نے پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کپ ہاکی کا ٹائٹل جیت لیا، ہندوستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔

2002: کینیڈا نے حرکت المجاہدین اور جیش محمد پر پابندی لگا دی۔

2006: نیپالی حکومت اور ماؤ نوازوں کے درمیان ہتھیاروں کے انتظام کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

2012: شام کے دارالحکومت دمشق میں دو کار بم دھماکوں میں 54 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہوئے۔

a3w
a3w