کرناٹک
ٹرینڈنگ

اولا الیکٹرک اسکوٹر کی خرابی سے برہم نوجوان نے شوروم کو ہی آگ لگادی (ویڈیو وائرل)

ندیم اور شوروم کے عملہ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا، جس کے بعد ندیم نے غصہ میں آکر شوروم پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ واقعہ کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوروم سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

کلبرگی: کرناٹک کے کلبرگی میں اولا الیکٹرک اسکوٹر کے ایک پریشان گاہک نے شوروم کی طرف سے کسٹمر سپورٹ میں عدم توجہی اور مسلسل مسائل کو حل نہ کرنے پر شدید قدم اٹھاتے ہوئے شوروم کو آگ لگا دی۔ اس واقعہ میں 6 گاڑیاں اور کمپیوٹر سسٹم جل کر خاکستر ہوگیا جس سے شوروم کو لاکھوں کا نقصان ہوا۔

متعلقہ خبریں
پسندیدہ خاتون ویٹرس سے تھپڑ کھانے کی انوکھی سروس (ویڈیو)
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست

تفصیلات کے مطابق 26 سالہ محمد ندیم جو پیشہ سے میکانک ہے، نے تقریباً ایک ماہ قبل 1.4 لاکھ روپے میں اولا کا الیکٹرک سکوٹر خریدا تھا۔ تاہم، خریداری کے صرف ایک یا دو دن بعد ہی گاڑی میں بیٹری اور ساؤنڈ سسٹم کے سنگین تکنیکی مسائل پیدا ہونا شروع ہوگئے۔ ندیم نے کئی بار گاڑی کی مرمت کیلئے شوروم کے چکر کاٹتے رہے، لیکن ان کی شکایات کو مسلسل نظر انداز کیا جاتا رہا۔

منگل کو ندیم اور شوروم کے عملہ کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا، جس کے بعد ندیم نے غصہ میں آکر شوروم پر پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔ واقعہ کی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوروم سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ آگ کی لپیٹ میں آنے سے 6 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں، جبکہ کمپیوٹر سسٹم بھی جل کر خاکستر ہو گیا۔ ابتدائی تخمینہ کے مطابق شوروم کو تقریباً 8.5 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

مقامی پولیس نے ندیم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعہ کے پس پردہ وجوہات اور تفصیلات کا مکمل جائزہ لیا جا سکے۔

یہ واقعہ صارفین کی شکایات کو سنجیدگی سے نہ لینے کے سنگین نتائج کی مثال ہے اور صارفین کے حقوق اور کسٹمر سروس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔