یوروپ
ٹرینڈنگ

دوران پرواز طیارہ شدید طوفان میں پھنس گیا، 40 مسافرین زخمی (خوفناک ویڈیو وائرل)

طیارہ میں لوگ ادھر ادھر گرنے لگے۔ کچھ مسافروں کے سر پر چوٹیں آئیں۔ کچھ کی سر کی ہڈی ٹوٹ گئی اور چہرے پر کٹ لگ گئے اور چوٹیں آئیں۔ ایک مسافر اچھل کر اوور ہیڈ بن میں پھنس گیا۔

برازیلیا: اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ سے جنوبی امریکی ملک یوروگوئے کے دارالحکومت مونٹےویڈیو جارہے ایئر یوروپا کا طیارہ پرواز کے دوران شدید طوفان میں پھنس جانے سے اس میں سوار تقریباً 40 افراد زخمی ہو گئے، جس کے بعد طیارے کو ہنگامی طور پر برازیل میں لینڈنگ کرنی پڑی۔

متعلقہ خبریں
برازیل میں آنجہانی فٹبالر پیلے کا عظیم الشان مقبرہ تیار
دوران پرواز مسافر کی باتھ روم میں خودکشی کی کوشش
امریکہ میں ہندوستانی طالبہ کار حادثہ میں شدید زخمی
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
خواتین کا جھگڑا، امریکی طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور

برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) نے ایئرلائن کے حوالے سے ایک رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ ایئر یوروپا کی پرواز یو ایکس045 میڈرڈ سے مونٹے ویڈیو جا رہی تھی جس میں 325 مسافر سوار تھے۔ جیسے ہی یہ بوئنگ 787-7 ڈریم لائنر طیارہ بحر اوقیانوس کو عبور کر کے برازیل کے ساحل پر پہنچنے والا تھا کہ طوفان کی زد میں آ گیا۔

اس کی وجہ سے لوگ ادھر ادھر گرنے لگے۔ کچھ مسافروں کے سر پر چوٹیں آئیں۔ کچھ کی سر کی ہڈی ٹوٹ گئی اور چہرے پر کٹ لگ گئے اور چوٹیں آئیں۔ ایک مسافر اچھل کر اوور ہیڈ بن میں پھنس گیا۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد طیارے نے شمال مشرقی برازیل کے نٹال ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ ایئرپورٹ پر ایمبولینس اور ڈاکٹر موجود تھے جنہوں نے 40 مسافروں کا علاج کیا۔ دس شدید زخمی مسافروں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ یہ مسافر مختلف ممالک کے شہری ہیں۔

a3w
a3w