ایشیاء
جاپان میں زلزلے کے جھٹکے، دو افراد زخمی
جاپان کے اوموری صوبہ میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ٹوکیو: جاپان کے اوموری صوبہ میں پیر کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق آج مقامی وقت کے مطابق صبح 06 بج کر 01 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز مشرقی چیبا صوبہ میں زمین سے 50 کلومیٹر کی گہرائی میں 41.2 ڈگری شمالی عرض البلد اور 142.3 ڈگری مشرقی طول البلد پر تھا۔
مقامی فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ انخلا کے دوران ٹوٹے شیشے سے دو نوجوان زخمی ہوئے۔