سوشیل میڈیامہاراشٹرا

ایشوریہ رائے جیسی آنکھوں کیلئے روز مچھلی کھائیں (وائرل ویڈیو پر تنازعہ)

کیا میں آپ کو ایشوریہ رائے کے بارے میں بتاؤں؟ وہ منگلورو میں ساحل ِ سمندر کے قریب رہتی تھی۔ اس نے روزانہ مچھلی کھائی ہوگی۔ کیا آپ نے اس کی آنکھیں دیکھی ہیں؟ آپ کی آنکھیں بھی ایسی ہی ہوجائیں گی۔

ممبئی: مہاراشٹرا میں بی جے پی کے ایک وزیر نے روزانہ مچھلی کھانے کا تعلق اداکارہ ایشوریہ رائے کی خوبصورت آنکھوں سے جوڑکر تنازعہ پیدا کردیا۔

متعلقہ خبریں
دنیش گنڈوراؤ کے گھر کو آدھا پاکستان کہنے پر ایف آئی آر درج
پرجا پالانا کے انتظامات پر راجہ سنگھ کا عدم اطمینان
راجہ سنگھ کی شکست ممکن ہے اگر مسلم ووٹ تقسیم نہ ہوں
پارٹی وفاداری کی تبدیلی کے تعلق سے اطلاعات کی تردید: ایٹالہ راجندر
ریونت ریڈی کے خلاف کوئی شخصی ریمارکس نہیں کئے: ای راجندر

ریاستی وزیر بہبودی قبائل وجئے کمار گاوت کے ریمارکس والا ویڈیو جو انہوں نے شمالی مہاراشٹرا کے ضلع نندوربار میں ایک جلسہ عام میں کئے تھے‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ روزانہ مچھلی کھاتے ہیں ان کی جلد اچھی رہتی ہے اور ان کی آنکھوں میں چمک ہوتی ہے۔ اگر کوئی آپ کی طرف دیکھے گا تو وہ آپ کی طرف متوجہ ہوگا۔

کیا میں آپ کو ایشوریہ رائے کے بارے میں بتاؤں؟ وہ منگلورو میں ساحل ِ سمندر کے قریب رہتی تھی۔ اس نے روزانہ مچھلی کھائی ہوگی۔ کیا آپ نے اس کی آنکھیں دیکھی ہیں؟ آپ کی آنکھیں بھی ایسی ہی ہوجائیں گی۔

ریاستی وزیر نے کہا کہ مچھلی میں بعض تیل ہوتے ہیں جو آپ کی جلد کو نرم و ملائم کردیتے ہیں۔ 68 سالہ وزیر کی لڑکی حنا گاوت بی جے پی کی رکن لوک سبھا ہے۔

این سی پی رکن اسمبلی امول مٹکری نے کہا کہ وزیر کو ایسی بے کار باتیں کرنے کے بجائے قبائلیوں کو درپیش مسائل پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔

بی جے پی رکن اسمبلی نتیش رانے نے کہا کہ میں روزانہ مچھلی کھاتا ہوں میری آنکھیں بھی ویسی(ایشوریہ رائے جیسی) ہوجانی چاہئے تھیں۔ میں گاوت صاحب سے پوچھوں گا کہ آیا اس پر کوئی ریسرچ ہوئی ہے۔