آندھراپردیش
ناقص غذا کا استعمال۔ ہاسٹل کے 100طلبا بیمار پڑگئے
آندھراپردیش کے تروپتی ضلع کے نائیڈوپیٹ میں واقع ڈاکٹر بی آر امبیڈکر گروکل ہاسٹل میں 100 طلباء ناقص غذاکے استعمال پر بیمار پڑگئے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے تروپتی ضلع کے نائیڈوپیٹ میں واقع ڈاکٹر بی آر امبیڈکر گروکل ہاسٹل میں 100 طلباء ناقص غذاکے استعمال پر بیمار پڑگئے۔
اتوار کی رات باسی پوری اورچکن کھانے کے بعد طلباء بیمار ہو گئے۔
ان طلبا نے الٹیوں اور اسہال کی شکایت کی جس کے بعد متاثرہ طلبا کی بڑی تعداد کو نائیڈوپیٹ کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ب
عض طلبا کو نجی اسپتال لے جایا گیا۔ میونسپل کمشنر جناردھن ریڈی، تحصیلدار راجندر نے واقعہ پر ردعمل ظاہر کیا اور طلبا کو بہتر علاج فراہم کرنے کا مشورہ دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ طلبا کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔