حیدرآباد

ای ڈی کی نوٹس: محمد علی شبیر،گیتا ریڈی دہلی روانہ

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے عہدیداروں نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں پردیش کانگریس نے ان قائدین کو نوٹسیں جاری کرتے ہوئے انہیں 11اور12/ اکتوبر کو دہلی میں ای ڈی دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔

حیدرآباد: کل ہند کانگریس کی ہائی کمان کی طلبی پر تلنگانہ پردیش کانگریس کے قائدین محمد علی شبیر، ڈاکٹر جے گیتا ریڈی، انجن کمار یادو، سدرشن ریڈی، رینوکا چودھری اور انیل کمار کل ہند کانگریس پارٹی کے آڈیٹر سے ملنے آج دہلی روانہ ہوگئے۔

 انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے عہدیداروں نے نیشنل ہیرالڈ کیس میں پردیش کانگریس نے ان قائدین کو نوٹسیں جاری کرتے ہوئے انہیں 11اور12/ اکتوبر کو دہلی میں ای ڈی دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلہ میں ریاست کے کانگریس قائدین کو ہائی کمان نے دہلی طلب کیا ہے۔

 ای ڈی نوٹس ملنے کے بعد یہ قائدین پارٹی کے آڈیٹر سے ملنے کیلئے دہلی روانہ ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ ای ڈی کے حکام اس سے قبل سونیا گاندھی اور راہول گاندھی سے پوچھ تاچھ کرچکے ہیں۔