حیدرآباد

ای ڈی کے عہدیداروں کی پرانا شہرحیدرآباد میں تلاشی

بتایاجاتا ہے کہ یہ تلاشی کروڑوں روپے کے بھودان یگنہ بورڈ کی اراضی اسکینڈل کے سلسلہ میں لی گئی ہیں۔

حیدرآباد: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ(ای ڈی) کے عہدیداروں نے پرانا شہرحیدرآباد کے مختلف مقامات پر تلاشیاں لیں۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
تلنگانہ میں ای ڈی نے بھارتی بلڈرز کی جائیداد ضبط کرلی
معروف تپ دق (ٹی بی) کے ماہر ڈاکٹر اڈیپو راجیشم کو “دی بیسٹ ٹی بی آفیسر،” ایوارڈ
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع

بتایاجاتا ہے کہ یہ تلاشی کروڑوں روپے کے بھودان یگنہ بورڈ کی اراضی اسکینڈل کے سلسلہ میں لی گئی ہیں۔

ای ڈی کی ٹیموں نے صبح کی ابتدائی ساعتوں میں اہم اراضی ڈیلرس کے گھروں پر چھاپے مارے۔ ایجنسی کے حکام کے ساتھ سی آرپی ایف کے عہدیدار بھی تھے۔

یہ تلاشی یاقوت پورہ، سنتوش نگر اورپرانا شہر کے بعض حصوں میں لی گئی۔

یہ اسکینڈل رنگا ریڈی ضلع کے ناگرم گاؤں میں 103 ایکڑ اراضی سے متعلق ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ کئی عہدیداروں نے مبینہ طور پر یہ اراضی خریدی تھی۔