نوکری کے بدلے زمین معاملہ، تیجسوی یادو سے ای ڈی کی پوچھ تاچھ
یادو جیسے ہی ای ڈی کے دفتر پہنچے، حامیوں نے ان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ بڑی مشکل سے مسٹر یادو ای ڈی آفس کے اندر جانے میں کامیاب ہوئے۔
پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد یادو کے بیٹے اور سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو سے منگل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ‘نوکری کے بدلے زمین’ معاملے میں پوچھ گچھ شروع کی۔
‘نوکری کے بدلے زمین’ معاملے میں ای ڈی کے سمن کے بعد مسٹر یادو صبح 11:30 بجے پٹنہ میں ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ مسٹر یادو کے ای ڈی آفس پہنچنے سے پہلے ہی آر جے ڈی ایم ایل اے اور سابق وزیر سمیت بڑی تعداد میں حامی ای ڈی آفس پہنچ چکے تھے۔
یادو جیسے ہی ای ڈی کے دفتر پہنچے، حامیوں نے ان کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔ بڑی مشکل سے مسٹر یادو ای ڈی آفس کے اندر جانے میں کامیاب ہوئے۔
ای ڈی نوکری کے بدلے زمین گھپلہ سے متعلق معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ الزام کے مطابق، مسٹرلالو پرساد یادو نے 2004 سے 2009 تک مرکز میں کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند حکومت کے دور میں ریلوے کے وزیر رہتے ہوئے گروپ ڈی کیٹیگری میں امیدواروں کو دی گئی ۔
نوکریوں کے بدلے میں اپنے خاندان کے افراد کے نام پر پلاٹوں کا رجسٹریشن کرایاتھا۔ پیر کو ای ڈی نے اس معاملے میں مسٹر یادو سے تقریباً 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی۔